سابق حکومت نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لئے منظم حملے کئے اور مظاہرین کو قتل کیا
نیویارک (آ ئی این پی )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی سربراہی میں سابق حکومت نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے منظم حملے کیے اور مظاہرین کو قتل کیا، ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کہا جاسکتا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے سے قبل ان کی حکومت نے مظاہرین اور دیگر کے خلاف کریک ڈائون کیا تھا