تجویز بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی،دو ریاستی حل کے لیے بڑی رکاوٹ ہوگی،فرانسیسی وزارت خارجہ
پیرس(آئی این پی )فرانس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو اردن، مصر میں پناہ دینے کی تجویز مسترد کر دی۔فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے غزہ سے جبری بے دخلی فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بل کہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ہمارے قریبی اتحادی مصر اور اردن کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے گا۔