پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب

 قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا ء کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی
 لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئی، صوبائی اسمبلی اگلے تین سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن رہے گی۔پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا۔ قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا ہے۔سی پی اے ایشیا کے آئین میں اہم ترمیم کرکے روٹیشن سسٹم کو تین سال کے بجائے تین سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔