پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے رکن فرحت عباس قائمہ کمیٹی سے مستعفی، تعداد 7 ہو گئی

لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی  میں پی ٹی آئی کے رکن حافظ فرحت عباس بھی قائمہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق  حافظ فرحت عباس نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات اور داخلہ کی رکنیت سے استعفی دیا جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 7 ہو گئی۔