ایف آئی اے میں 2019 سے بھرتی افسروں کی چھان بین کا فیصلہ

تمام  افسروں و اہلکاروں کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں گی، ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں  سیل قائم 
  اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ا دارے (ایف آئی اے) میں 2019 سے بھرتی افسران کی چھان بین کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔ذرائع کے  مطابق ایف آئی اے میں 2019 سے بھرتی افسران کی چھان بین ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویری فکیشن سیل قائم کردیا گیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔مراسلے کے مطابق ایف آئی اے میں سال 2019 سے بھرتی تمام افسران و اہلکاروں کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں گی۔ 2019 یا اس کے بعد بھرتی افسران کے کوائف بھجوائے جائیں۔تمام افسران و اہلکاروں کو 3 ماہ میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی