پاکستان ہنگری پارلیمانی گروپ کو مزید فعال بنایاجائے گا:ایازصادق

 پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو گا:سفیر سے گفتگو
 اسلام آباد(آئی این پی  )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے   پاکستان اور ہنگری کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید متحرک اور فعال بنایاجائے گا، انہوں نے کہا کہ ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کا اجرا قابل تحسین ہے