بڈاپسٹ‘اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن )یورپی ملک ہنگری میں پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے غیر معمولی جیت حاصل کرلی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہنگری حکومت کو شکست ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کی اپوزیشن جماعت "تیسزا پارٹی" نے حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزیراعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح شکست دے دی ہے۔وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے حریف قدامت پسند پیٹر میجیار کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی۔ پیٹر سابق حکومتی اندرونی شخصیت اور ایک نئے سیاسی رہنما ہیں، جنہوں نے نظام کی تبدیلی کا وعدہ کیا ہے۔پارلیمانی انتخابات میں پیٹر کی کامیابی کے بعد حامیوں نے جشن نے منایا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے‘ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں پیتر مجار کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ہنگری ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا، جبکہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی کامیاب ہونے والی جماعت کو مبارکباد پیش کی ہے