اسلام آباد (آئی این پی ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہائوس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم ہائوس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے کیے گئے