پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کے خون کا حساب لیں گے:علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کے خون کا حساب لیں گے:علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور حویلیاں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر انہوں نے 4.64 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کی، جس سے تحصیل حویلیاں کے 94 ہزار افراد کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔گنڈاپور نے حویلیاں کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں قبرستان کے لیے زمین خریدنا اور حویلیاں سٹی بائی پاس کی تعمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو ڈی چوک میں شہید ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم ان کے خون کا حساب ضرور لیں گے۔وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد کیا جائے اور غیر قانونی مائننگ اور کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی نگرانی کے لیے عوامی آگہی بڑھانے اور سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔