چونیاں میں درینہ دشمنی کے باعث مخالفین کی فائرنگ سے معروف وکیل اقبال جمیل ڈوگر ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، اقبال جمیل ڈوگر عدالتی امور نمٹانے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ کہچری کے نزدیک مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اقبال جمیل ڈوگر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کی کارروائی:
پولیس سٹی چونیاں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔تھانہ سٹی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔یہ واقعہ چونیاں میں درینہ دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا، اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔