لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل محمد نوید جمیل کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، نوید جمیل بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ایس پی صدر غیور احمد کے مطابق، یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔