پشاور کے علاقے تہکال میں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک ذاتی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا، جس میں فریقین کے درمیان تکرار کے بعد فائرنگ ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کیے اور لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور زخمی کی حالت کو بھی بہتر قرار دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس نے علاقے کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔