ساڑھے 3سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب گیا

بچہ صبیح   اچانک غائب ہوا،تلاش کے بعد لاش جوہڑ سے ملی
نورکوٹ،چک امرو (خصوصی رپورٹ )پولیس تھانہ نورکوٹ کے علاقہ سلطان پور افغاناں میں ساڑھے 3سالہ بچہ صبیح اللہ گھر کے قریبی جوہڑ میں ڈوب گیا۔ بچے کے چچا یاسر خاں کا کہنا تھا بچے کی ہلاکت حادثاتی طور پر ہوئی یا کسی نے انتقام لیا معلوم نہیں۔گھر مہمان آئے دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اچانک غائب ہوا۔تلاش کے بعد لاش جوہڑ سے ملی ۔