جی سی یو اور سی ایس اے کے درمیان تعلیمی معاہدہ

لاہور ( کرائم رپورٹر ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ سول سروسز اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور سی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد زیر تربیت افسروں میں مشترکہ طور پر سائنس و ٹیکنالوجی، آرٹس اور اردو زبان کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ، تربیتی پروگرام میں سپورٹس سائنسز کو شامل کر کے افسروں میں قیادت، ٹیم ورک اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔