لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

 کیس کی سماعت جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ ملزمہ آمنہ عروج اور ارشد نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانتیں بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھیں۔