آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

لاہور: ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

یہ کیس مشہور مصنف و لکھاری خلیل الرحمان قمر سے متعلق ہے۔ آمنہ عروج کے خلاف یہ کیس ایک ہنی ٹریپ اسکینڈل سے منسلک ہے جس میں اس پر الزام ہے کہ اس نے خلیل الرحمان قمر کی ذاتی زندگی کے حوالے سے حساس مواد جمع کیا اور اس کا غلط استعمال کیا۔آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کیا ہے۔

یہ کیس پہلے انسداد دہشت گردی عدالت میں چل رہا تھا، جہاں عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد آمنہ عروج نے 10 ستمبر 2024 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔سماعت کے دوران عدالت آمنہ عروج کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست کے خلاف دلائل سنے گی اور فیصلہ کرے گی کہ آیا ان کی ضمانت منظور کی جائے یا نہیں۔