آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے میں ملوث ملزمہ آمنہ عروج نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آمنہ عروج نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا ہے۔ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ مقدمے کی سماعت جاری رکھی جا سکے۔