آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کے خلاف ٹرائل کی کارروائی آغاز

آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کے خلاف ٹرائل کی کارروائی آغاز

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے "ہنی ٹریپ" اور اغواء برائے تاوان کیس میں 12 ملزمان کے خلاف ٹرائل کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

 عدالت نے ملزمان کو جیل سے ٹرائل کی حاضری کے لیے طلب کر لیا ہے، جس میں آمنہ عروج، حسن شاہ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔ یہ افراد آج جیل سے عدالت میں پیش ہوں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس کی سماعت کریں گے۔ پراسیکیوشن نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے، جس میں آمنہ عروج، حسن شاہ اور دیگر 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق، چالان میں آمنہ عروج اور دیگر 12 ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔اس کیس میں ملزمان پر خلیل الرحمان قمر کے اغواء اور انہیں دھوکہ دہی کے ذریعے گرفتار کرنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات اور قانونی کارروائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔