ویب ڈیسک: افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں افغان بولر نوین الحق نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم ان کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔11 دسمبر کو ہرارے کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دی۔ نوین الحق نے 15 واں اوور کرایا، جو کہ 13 گیندوں پر مشتمل تھا۔ اس اوور میں نوین نے 6 وائیڈ بالز اور ایک نو بال کی، جس کے نتیجے میں زمبابوے کے سکندر رضا نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک چوکا مارا۔ تاہم، اس اوور میں نوین نے سکندر رضا کو آؤٹ کر کے ایک وکٹ حاصل کی۔
نوین الحق نے اس میچ میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن ان کی غلطیوں کے باوجود زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف آخری بال پر پورا کیا۔ ویلنگٹن مساکاڈزا اور تاشنگا موسیکیوا کی آخری گیندوں پر چوکے نے زمبابوے کو فتح دلا دی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 103 رنز ہی بنا سکی۔ اس میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 50 رنز سے شکست دی، اور سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ متوقع ہے۔