ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی اسپنر امت مشرا نے ایشا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر کہا ہے کہ، کیا کوئی قانون ہے کہ ہمیں ہاتھ ملانا ہی ہوگا؟ ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم آپ سے دوستی نہیں کرنا چاہتے، ہم ہاتھ نہیں ملانا چاہتے، یہ ہماری مرضی ہے۔ قوانین کی کتاب میں کہیں لکھا ہے کیا کہ ہاتھ ملانا ضروری ہے؟ انہوں نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ تین میچ کھیلے اور تینوں میں آپ کو ہرایا۔ اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ کہ ہم آپ سے دوستی کریں؟ ہمیں کیوں کرنا چاہیے؟ ہندوستانی ٹیم نے ہاتھ نہ ملا کر بالکل صحیح کیا تھا۔ایک انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ، میں پوری بھارتی ٹیم کو سلام کرتا ہوں کہ وہ اپنے موقف پر قائم رہی۔ اگر ہم چاہتے تو کھیلتے ہی نہیں۔ اگر آپ نے جرمانہ کرنا تھا تو ہم ادا کر دیتے، لیکن ہم نے آپ کی عزت کی اور آپ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ آپ اس کے مستحق نہیں ہیں، یہ بالکل واضح ہے، آپ مستحق نہیں ہیں۔