اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔اعلامیے کے مطابق اتوار کو کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔