تمام ثبوت اور اعداد و شمار عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں:انچارج سوشل میڈیا نے فہرست جاری کردی
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔پی ٹی آئی دستاویز کے مطابق احتجاج کے دوران 12 کارکن جاں بحق جبکہ 26 زخمی اور 139 لاپتہ ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ہیڈ اکرام کٹھانہ کا کہنا ہے کہااحتجاج کے دوران لاپتہ کارکنوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔اکرام کٹھانہ نے کہا ہے تمام ثبوت اور اعداد و شمار عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت میں بیرسٹر گوہر کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹنے کی استدعا بھی کی ہے۔