23 لاکھ فری لانسرز میں سے صرف 38 ہزار کے بینک اکائونٹس

اسلام آ باد(آئی این پی)ملک میں کام کرنے والے 23 لاکھ فری لانسرز میں سے صرف 38 ہزار کے پاس بینک اکانٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزیراعظم کی آئی ٹی برآمدات ترسیلات زر کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں انکشاف کیا گیا کہ23 لاکھ 20 ہزار فری لانسرز میں سے صرف 38 ہزار کے پاس بینک اکانٹس ہیں اور ہر ہفتے 500 فری لانسرز کے بینک اکانٹس کھولے جا رہے۔کمیٹی کو گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں آن لائن ادائیگیوں کے پے پال کا نظام پاکستان میں لانے پر زور دیا گیا اور آئی ٹی پروفیشنلز کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ادائیگی کا اپنا نظام لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈر، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت آئی ٹی اور فری لانسرز کا ورکنگ گروپ بنایا جائے گا