روس کے علاقے برائنسک میں ایک عمارت پر یوکرین کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لینن گراڈ کے بندرگاہ اوسٹ لوگا کے قریب پیش آیا، جہاں ڈرون حملہ کیا گیا۔حکام کے مطابق، اس حملے کے سبب تیل تنصیبات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ روسی حکام کا مزید کہنا ہے کہ لینن گراڈ کی جانب آنے والے 50 سے زائد ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔یہ واقعہ کشیدگی کے بڑھنے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔