روس کا یوکرین پر رات بھر شدید حملہ، 70 میزائل اور 280 سے زائد ڈرون داغ دیے

روس کا یوکرین پر رات بھر شدید حملہ، 70 میزائل اور 280 سے زائد ڈرون داغ دیے

روس نے رات بھر یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی کے مطابق روس نے 70 میزائل اور 280 سے زائد ڈرونز سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں کیف، لیویو اور دنیپرو سمیت مختلف علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین میں تین کارگو بحری جہازوں پر بھی حملے کیے گئے۔ادھر یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے شہر پینزا میں ایک گودام میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ مقامی گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ادارے آگ بجھانے اور صورتحال پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔روس اور یوکرین کی جانب سے جاری ان حملوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔