مقابلے میں دماغی چوٹ کے سبب سابق باکسر انتقال کر گئے

مقابلے میں دماغی چوٹ کے سبب سابق باکسر انتقال کر گئے

سابق پورتو ریکن باکسر پریچارڈ کولون 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں 2015 میں باکسنگ مقابلے کے دوران دماغ میں شدید چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں ہنگامی سرجری سے گزرنا پڑا۔

پریچارڈ کولون، جو اکتوبر 2015 تک باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہوتے تھے، ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلے کے بعد طویل عرصے کے لیے بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے۔ کوما سے بیدار ہونے کے بعد انہیں اعصابی نقصان کا سامنا ہوا اور زندگی کے باقی عرصے میں 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت رہی۔ان کے والد رچرڈ کولون نے فیس بک پر بیٹے کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ پریچارڈ اب ایک بہتر دنیا میں ہیں۔ وہ فلوریڈا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہے تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔پریچارڈ کولون کا باکسنگ ریکارڈ، ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلے سے قبل، ناقابل شکست تھا، انہوں نے 16 مقابلوں میں 13 ناک آؤٹ سمیت تمام 16 فائٹس جیتی تھیں۔