مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر فائرنگ، تین پولیس اہلکار زخمی

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر فائرنگ، تین پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ کے سیکیورٹی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آیا، جب وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا۔ حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔