بلوچستان کے مستونگ اور سبی میں دستی بم حملے، ایک پولیس اہلکار زخمی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری
بلوچستان کے دو مختلف شہروں مستونگ اور سبی میں دستی بم حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد نے باغیچہ میں دستی بم پھینکا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔اسی طرح، سبی میں گرلز کالج کے قریب سنیپ چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں اے ایس آئی محمد افضل زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا ہے۔دونوں حملوں کی تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔