پاکستان نے بیکنہم میں پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں نمایاں بیٹنگ اور بولنگ کی گئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی سی سی سلیکٹ الیون 305 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد، پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور اذان اویس نے دن کے اختتام تک 44 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔میچ میں پی سی سی سلیکٹ الیون کی جانب سے سیف زیب نے 65 رنز، میٹ فشر نے 62 ناٹ آؤٹ، کالیب فالکنر نے 59 رنز اور ٹام ہینز نے 51 رنز بنائے، جنہوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان کی طرف سے محمد علی اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر بولرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔یہ میچ پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل آخری وارم اپ ہے، جسے کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث چار کے بجائے تین روز تک محدود کیا گیا ہے۔