دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں
لاہور(خصوصی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، لاقانونیت، مہنگائی اور بیروزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، جس کا پوری قوم اور ریاستی ادارے بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں