صدر زرداری کا سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا اورمرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔