4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہے؛ترجمان

 5.4 ملین میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں:ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
لاہور(خصوصی رپورٹ) ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم کے غائب ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے. ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تاثر بالکل بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے 4۔5 ملین میٹرک ٹن گندم کی مقدار پورے صوبہ سندھ کی ایک سال کی مجموعی پیداوار کے برابر ہوتی ہے اتنی بڑی مقدار کو ذخیرہ یا منتقل کرنے کے لیے 50 کلوگرام کی 9 کروڑ بوریوں کی ضرورت ہوتی ہے اتنے بڑے حجم کا نظروں سے اوجھل ہونا عملاً ناممکن ہے. ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں 5.4 ملین میٹرک ٹن سرپلس گندم کے ذخائر موجود ہیں جو صوبائی ضرورت سے بھی زائد ہیں، اس کے علاوہ دیہاتوں میں گندم کے چھوٹے ذخائر (تقریباً 200 سے 300 بوریوں کی مقدار) میں موجود ہیں لہذا گندم کی کمی کا تاثر بالکل غلط اور حقائق کے منافی ہے ۔