پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار، مرحوم عرفان صدیقی کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں شیڈول جاری کیا ہے، جس کے مطابق یہ انتخابات پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اور 21 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک مکمل کی جائے گی، اور امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 1 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔پولنگ کا عمل 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
یاد رہے کہ مرحوم عرفان صدیقی کا حال ہی میں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کی سینیٹ سیٹ خالی ہوئی۔ ان کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا قریبی ساتھی اور بھائی قرار دیا۔یہ الیکشن ان کی وفات کے بعد ان کی نشست پر منعقد ہورہا ہے، اور یہ انتخاب ان کے سیاسی کیریئر اور پارٹی کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔