پاکستان پر کرپٹ ٹولے کا قبضہ برقرار ہے، نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

پاکستان پر کرپٹ ٹولے کا قبضہ برقرار ہے، نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر ایک کرپٹ ٹولہ قابض ہے جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے اور ملک کو اس کی اصل منزل کی طرف گامزن کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر فرسودہ اور جابرانہ نظام کو بدلنا ہوگا تاکہ پاکستان کو بانیانِ پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنایا جا سکے۔ حافظ نعیم کے مطابق جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے ملک پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، جو عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان بہت جلد دنیا کے نقشے پر ایک حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا جو صرف امتِ مسلمہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کی آواز بنے گا۔