پاکستان مونومنٹ پر یوم آزادی کی پرچم کشائی، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

پاکستان مونومنٹ پر یوم آزادی کی پرچم کشائی، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

ویب ڈیسک: یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی پرچم کشائی کی۔

اہم نکات:

تقریب میں وفاقی وزراء اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو آمد پر پھول پیش کیے۔پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔تقریب کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر قومی جذبے کو اجاگر کرنا اور نئی نسل میں حب الوطنی کا شعور بیدار کرنا تھا۔