ڈیفنس میں 10 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش، ملزم گرفتار

ڈیفنس میں 10 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں 10 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر ڈیفنس سی پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی آصف فرید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم راشد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم راشد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں واقعے سے متعلق شواہد اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کی جائیں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے اور ایسے مقدمات میں تفتیش کو میرٹ کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔پولیس کی جانب سے مقدمے کی مزید تفصیلات اور تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد کے بارے میں آئندہ پیش رفت سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔