لاہور میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

لاہور میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے 7 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم علی رضا بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گودام کی چھت پر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔