موٹرسائیکل پھسلنے سے تہمینہ ٹرالر تلے آگئی، ظفر کو ٹرالر نے ٹکر ماری
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق پھاٹک 3چک کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک موٹر سائیکل اچانک پھسل کر گرگئی اور عقب سے آنے والے ٹرالر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 26سالہ خاتون تہمینہ سکنہ خان کالونی اوکاڑہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری خاتون سمیت 2افراد دید زخمی ہوئے۔دوسرا حادثہ رینالہ خورد بائی پاس پر حمزہ مارٹ کے قریب ہوا جہاں گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے والے شخص کو ایک ٹرالر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹائر بدلنے والا 95سٹاپ وہاڑی کا رہائشی ظفر ولد اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔