لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں 7 کنال جائیداد اورفراڈ مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فرد سے متعلق ایگریمنٹ کی تفصیلات طلب کرلیں اورریمارکس دیئے کہ یہ جو کہتے ہیں بائیو میٹرک ختم ہونی چائیے اگر بائیو میٹرککروائی ہوتی اتنے مسائل نہ ہوتے۔ چیف جسٹسعالیہ نیلمکے روبرو درخواست گزارانوار نے موقف اپنایا کہفیکٹری ایریا پولیس نیبدنیتی پر مبنی مقدمہ میں گرفتار کیا۔فریقین نے پولیس کی ملی بھگت سے ایف آئی آر درج کروائی۔ فردِ بیع کے اجرا اور منسوخی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ سول عدالت سے حکم امتناعی لیکرہراساں کیا گیا،اینٹی کرپشن اور سیشن کورٹ میں درخواستیں دیکر دباؤ ڈالا گیا،عدالت ضمانت منظور کرے۔