برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر پاکستان کی ثالثی کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹار مر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے مذاکرات کی میزبانی کرکے عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے بتایا کہ پاکستان نے یہ کردار ادا کرکے عالمی سطح پر قیادت فراہم کی ہے، اور ساری دنیا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور فیلڈ مارشل کا مقروض ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیئر اسٹار مر نے بطور اتحادی پاکستان کو امن عمل میں کیا تعاون فراہم کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹار مر نے بھی بتایا کہ انہوں نے جمعہ کے روز پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کی اور امن مذاکرات کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔