ممبئی(آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں رات گئے ایک غیر معمولی چوری کی کوشش منظرعام پر آئی، جس میں چور شٹر اور دیوار کے درمیان پھنس گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کے امراض کے ماہر کے کلینک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا چور چھت کے راستے اندر گھسنے لگا، لیکن شٹر اور دیوار کے درمیان تنگ جگہ میں اس کی گردن پھنس گئی، وہ نہ اندر جا سکا اور نہ باہر نکل سکا۔ فائر فائٹرز نے خصوصی آلات کی مدد سے شٹر کا کچھ حصہ کاٹ کر چور کو محفوظ طریقے سے نکالا