کابل(آئی این پی )افغانستان میں سنسرشپ نے آزاد صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ۔افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن (ایایم ایس او) نے افغان طالبان کی زیرِ حراست صحافیوں شکیب احمدنظری، بشیر حاطف، حمید فرہادی اور دیگر کی حالت زارپرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہصحافیوں کی غیرقانونی حراست تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مہذب اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔ صحافتی تنظیم ایایم ایس او کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم میں صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور ناجائزحراست نے خوف، دبا اور عدم تحفظ کی فضا کو مزید گہرا کر دیا۔