فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

 آرڈرز کی منسوخی، مشینیں بند، 4 ماہ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں مسلسل کمی 
 70 ہزار لومز بھی ختم ، 50 ہزار سے زائد مزدوروں کی بے روزگاری بڑا المیہ ہے
مہنگی بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹری مالکان اور مزدور پریشان ہیں
فیصل آباد(آ ئی این پی)ناقص حکومتی پالیسیاں، فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، مہنگی بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹری مالکان اور مزدور پریشان ہیں۔برآمدات بڑھانے کے حکومتی دعوے زمین بوس ہوگئے، آرڈرز کی منسوخی، مشینیں بند، 4 ماہ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔نومبر میں برآمدات میں 3 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، انرجی قیمتوں کی وجہ سے 70 ہزار لومز بھی ختم ہوچکی ہیں، 50 ہزار سے زائد مزدوروں کی بے روزگاری بڑا المیہ ہے۔