رواں ہفتے کانگریس میں جنگ اختیارات سے متعلق ووٹنگ کرانے کی کوشش کروں گا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین نے امریککہ اور ایران سے جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ایک نامکمل جنگ بندی بھی مکمل جنگ سے بہتر ہے، نامکمل جنگ بندی دوبارہ جنگ شروع کرنے سے بہتر ہے، ٹرمپ نے امریکی عوام اور کانگریس کی مرضی کے بغیر جنگ شروع کی۔سینیٹر ٹم کین نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کانگریس میں جنگ اختیارات سے متعلق ووٹنگ کرانے کی کوشش کروں گا، ٹرمپ نے جو کیا ہے اس سے امریکی عوام معاشی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔