خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں میں نمایاں اضافہ

 لاہور (آئی این پی )ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے بعد کویت، بحرین اور امارات نے بھی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بحرین، کویت اور قطر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے  100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی