اسلام آباد(آئی این پی )خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ستمبر 2026 میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔جاری اعدادوشمار کے مطابق اس ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں