لاہور(آئی ا ین پی)پنجاب میں کتنے بائیکرز کو پنجاب حکومت کتنے ارب کی سبسڈی دے گی، تفصیلات سامنے آگئی۔ذرائع ایکسائز کے مطابق پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی کے لیے محکمہ پنجاب خزانہ پنجاب سے 24 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب جاری کرے گا۔صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے