نیپرا میں بھاری ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرادی، 22 اپریل کو سماعت ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی )کے ا لیکٹرک نے سابقہ 7 سالہ ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 58 ارب 95 کروڑ روپے مانگ لئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے2017 سے 2023 تک کی مدت کیلئے نیپرا میں بھاری ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں ایکسچینج ریٹ، ورکنگ کیپیٹل اور سرمایہ کاری سے متعلق ایڈجسٹمنٹ شامل کی گئی ہیں۔کے الیکٹرک نے اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 43 ارب 62 کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ ٹیکس اور دیگر پاس تھرو اخراجات کی مد میں مزید 15 ارب 32 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔