لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ،ڈیری سیکٹر میں مزید بہتری کیلئے مشاورت، نئی منصوبہ بندی تیار ،لائسنس شدہ صنعتی ڈیری یونٹس کے کاروبار، لائسنسنگ ودیگر امور میں آسانی پر اتفاق کیا گیا۔ڈی جی فوڈ کا کہنا ہیکولڈ ڈرنکس کے متبادل فلیورڈ ملک کے معیار، غذائیت اور لیبلنگ میں مزید بہتری لائی جائیگی، بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کیلئے کولڈ ڈرنکس کی جگہ غذائیت سے بھرپور دودھ کی فراہمی اور آگاہی کو یقینی بنایا جائیگا۔لیبل پر صارفین کی آگاہی کیلئے اجزائے ترکیبی کی وضاحت لازم ہے، ڈیری کولیکشن سنٹرز پر دودھ کی سخت چیکنگ کی جائیگی، عوام کی صحت کے تحفظ کیساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔