سعودی عرب میں حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوگا

لاہور(آئی این پی )سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے بھی پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔پری حج فلائٹ شیڈول میں شامل 4 ایئر لائنز کی 101 پروازیں شامل ہیں۔پری حج آپریشن میں پی آئی اے کی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ سعودی ایئر لائن 29، ایئر بلیو 24 اور ایئر سیال کی 15 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو آپریٹ کی جائے گی